

Loading content...
اب بھی ہمارے سامنے یہ میدان ہے اور شعرا کوان سے سبق سیکھنا چاہیے کہ مال و دولت اور پیسے کمانے کیلئے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی مدح سرائی کرنا یا مرثیہ خوانی کرنا ایاس بن عثل طائی جیسے شاعروں کا طرز عمل ہے اور جناب حر بن یزید ریاحی سلام اللہ علیہ اورجناب جنادہ بن کعب سلام اللہ علیہ جیسے افراد کی شاعری کا مقصد نہ ہی دنیا تھی اور نہ عقبیٰ ہمارے لئے قابل تقلید ان کا عمل ہے لیکن پھر بھی ہمارے سامنے دونوں راستے کھلے ہیں اگر کوئی ایاس بن عثل طائی کا کردار ادا کرتا ہے تو رزلٹ اس جیسا ملے گا اور اگر کوئی جناب حر سلام اللہ علیہ جیسا کردار اداکرتا ہے تو ولی العصر علیہ الصلوات والسلام بابی انت وامی فرماکراسے کائنات سے بہت اونچا فرمادیتے ہیں … ہمارے ماں باپ ان مقدسین پر فدا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار