

Loading content...
ان کے اشعار کے بعداس گھر کے مقدس افراد علیہم الصلوات والسلام کے اشعار دیکھیں ہر شہزادہ اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی شان میں رطب اللسان نظر آتا ہے … اسی طرح جناب حر سلام اللہ علیہ کا وہ قصیدہ دیکھیں جو انہوں نے شبِ عاشور لکھا تھا اسی طرح سارے اصحاب و انصار رضوان اللہ علیہم کے اشعار اٹھا کردیکھیں وہ اپنے ولی العصر یعنی کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مدحت و ثنا کے سمندر اچھال رہے ہیں …یہ تو مثبت نمونے ہیں اور دوسری طرف آپ کے سامنے ان ملعون شعرا کا کردار بھی موجود ہے جو لشکرکفار میں شامل ہیںاور یزید ملعون اور اس کے گماشتوں کی مدح سرائی کرتے نظرآتے ہیں یا پھر اپنی ڈینگیں منظوم کرتے نظر آتے ہیں … اسی طرح ایاس بن عثل طائی کا ایک کردار ہے جو جنگ کربلا کے بعد ملعون شام و فرعون کوفہ ملعون کی مزعومہ فتحپر رزمیہ اشعار لکھ کر لارہا ہے اور اس کا مقصد صرف دولت کمانا تھا … یعنی انہیں اس سے کوئی غرض نہیں تھی کہ کون جیتا ہے کون ہارا ہے باطل جیتا ہے یا حق انہیں تو اپنی چاندی کھری کرنا تھی اگر شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کو ظاہری فتح مل جاتی تو ایسے شاعر پیسوں کے لالچ میں ان کی مدح پر مبنی قصائد لکھ کر لاتے اور اسی طرح جب جناب مسلمعلیہ الصلوات والسلام کی خبر شہادت اور ان کا سامان پہنچانے کا کام اس کے سپرد ہوا تو یہ ان کی شہادت پر بھی کچھ اشعار لکھ کر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں لایا تھا اور یہاں بھی یہی مقصد تھا کہ کچھ انعام کچھ دولت ومال مل جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار