

Loading content...
انہوں نے یہ بات ہمیں سمجھانے کیلئے فرمائی ہے ورنہ ان کے دل میں تو کبھی بھی عالم موجود نہیں تھا اور وہ تو ازل ہی سے ماسوا اللہسے بے نیاز تھے اور ان کے پاک دل میں غیراللہ جیسا کوئی رجسموجودتھا ہی نہیں اور ان کا نور تو اپنے روز اوّل سے ان ارجاس سے تطہیر شدہ تھا …ان اشعار میں ہمیں یہ درس دیا جا رہاتھا کہ اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی راستے میں جب نکلو تو پوری عالم خلق سے بے نیاز ہوجاؤ اور ساری کائنات دنیاو عقبیٰ کو پس پشت ڈال کر اس میدان نصرت میں اترو اور اپنی چھوٹی چھوٹی بچیاں اور بچوںکی یتیمی تک کا احساس دل میں پیدا نہ ہونے دو یعنی سوائے محبوب کی نصرت کے کوئی خیال دل میں لانا بارگاہِ نصرت کی توہین ہے …اور بارگاہِ نصرت تو وادیِ مقدس ہوتی ہے اس میں دنیا اور عقبیٰ کی جوتیاں اتار کر ہی جانا پڑتا ہے جیسا کہ جناب موسیٰ علیہ السلام کو ان کے ولی العصر جل جلالہ نے اپنی نصرت کیلئے بلایا تو وہاں یہ حکم ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار