

Loading content...
اسی طرح شام کے راستے میں قافلہ تسلیم ورضا کی حمایت میں کئی یہودیوں نے جان کے نذرانے دئیے اور کئی عیسائیوں اور صائبیوں نے جان کے نذرانے پیش کئے اور بغیر حساب جنت میں پہنچے اور دوسری طرف مسلمان تھے جو جہنم پر جہنم خرید رہے تھے اور کلمہ کسی کام نہیں آرہا تھا … اسی طرح ہم دربار شام میں راس الجالوت اور جاثلیق کے واقعات دیکھتے ہیں کہ جن میں سے ایک یہودی تھا اور ایک عیسائی تھا مگر دونوں نے فرعونِ زمانہ ملعون کے دربار میں وقت کے موسیٰ کا کردار ادا کیا اور اپنی جانوں کے نذرانے دے کر جنت لی اور نام نہاد مسلمان ابدی جہنم کا بیوپارکرتے چلے گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار