

Loading content...
عیسائیت کی نمائندگی کرنے والے پہلے شخص جناب قیس بن عبد المسیح ہیں جو ایک طبیب بن کر کربلا آئے تھے ان کا کردار ہے میں نے جن کے بارے میں اپنی کتاب مقتل میں تفصیل سے بات کی ہے یہاں عرض کروں گا کہ جن لوگوں نے یہ لکھا ہے کہ اس نے کلمہ پڑھ لیا تھا یہ از راہ تکلف لکھا ہے ورنہ ناصر امام کیلئے کلمہ بھی نصرت امام ہی ہوتی ہے جس نے نصرت کرلی اس نے کلمہ پڑھ لیا چاہے زبان سے ادا کرے یا نہ کرے … آج بھی ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اپنی زیارت میںانہیں سلام فرماتے ہیں … اور عیسائی کردار ہمیں بازار شام میں نصرت کرتا ہوا نظر آتا ہے وہاں مسلمانوں کے ہجوم میں کسی نے نبی زادیوں صلوات اللہ علیہن کی نصرت نہیں کی مگر سہل ابن سعد صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بیان ہے کہ ان کے ساتھ بیت المقدس سے ایک عیسائی بھی آیا ہوا تھا جب بازار شام میں قافلہ تسلیم ورضا داخل ہوا تو اس نے پہلے ان مخدرات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کا تعارف چاہا جب اسے پتہ چلا اور اس نے ظالمین کی گستاخیاں دیکھیں تو آپے سے باہر ہوگیا اور تلوار لے کر لشکر شام پر حملہ آور ہوگیا اور وہاں کئی ملاعین کو دار البوارمیں بھیجنے کے بعد خود جنت الفردوس میں جاکر سانس لی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار