

Loading content...
آپ ہر زمانے کے اولیائے عصر علیہم الصلوات والسلام کے واقعات دیکھیں جہاں بھی کسی مذہب کے شخص نے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کی ہے اس کے مذہب کا کسی نے نہیں پوچھا جیسا کہ جنگ بدر الکبریٰ کا واقعہ میں نے کئی مرتبہ دہرایا ہے کہ ایک یہودی طلوع اسلام سے قبل سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھائی بناہوا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اعلان نبوت فرمایا تو اس نے عرض کیا آقا آپ کا جوبھی دین ہے میں اسے اپنی محبت میں حائل نہیں کرنا چاہتا اور آپ بھی اپنے دین کو ہماری دوستی میں دیوار نہ بنائیں … اسی طرح یہ دوستی چلتی رہی تا اینکہ جنگ بدر الکبریٰ واقع ہوئی تو اسے پتہ چلا کے تمہارے بھائی سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقابلے میں کفار مکہ ایک بہت بڑا لشکر لے کر پہنچ چکے ہیں تو اس نے بھی گھوڑا دوڑایا اور جنگ میں شریک بھی ہوگیا اور شہید بھی ہوگیا … جب سب سے آخر میں لاشیں سنبھالی جارہی تھیں تو سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہم نے اپنے بھائی کی آواز سنی تھی وہ بھی ہماری نصرت کیلئے پہنچا تھا اس کی لاش تلاش کریں … جب اس کی لاش لائی گئی تو آپ نے ان کی طرف مسکر ا کر دیکھا تو لوگوں نے مسکرانے کی وجہ دریافت کی، آپ نے فرمایا یہ ایسا شہید ہے کہ جس نے نہ کوئی نماز پڑھی ہے نہ کلمہ پڑھا مگر اسے جنت سے کوئی روک ہی نہیں سکتا …(خلاصہ)… یعنی اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنے والے سے یہ پوچھا ہی نہیں جاتا کہ تم کس مذہب وملت و رنگ و نسل سے تعلق رکھتے ہو اور اسی طرح اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت سے منہ موڑنے والے سے بھی کوئی نہیں پوچھتا کہ تم کس مذہب یا قوم یا نسل سے تعلق رکھتے ہو اسے جہنم میں ڈال دیا جاتا ہے …اب ہم ایک بار پھر کتاب کربلا کا ایک چیپٹر (Chapter) دیکھتے ہیں جس میں غیر مسلملوگوں کی نمائندگی کرنے والے کرداروں کا ذکر ہے یہاں میں ایک ایک کی تفصیل بیان نہیں کر سکوں گا بلکہ صرف اشارے ہی دوں گا کیونکہ واقعات بیان کروں گا تو بات طویل ہوجائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار