

Loading content...
قبلہ اظہر حسن زیدی صاحب نوراللہ مرقدہ حسن تعلیل کے بڑے ماہر تھے یہاں میں ان کا ایک فقرہ عرض کرنا چاہوں گا وہ فرماتے تھے کہ کردگار وفاابوالفضل العباس علیہ الصلوات والسلام نے جب دریا پر قبضہ کیا اور کفار شام و کوفہ کو کنارے سے ہٹا دیا تو اپنا رہوار دریا میں ڈالا اور وہاں پانی سے خشک مشک کوتر کرکے بھرنا شروع کیا تو آپ کے دونوں ہاتھ پانی سے تر ہوگئے …جب واپس ہونے لگے تو انہوں نے دل میں سوچا کہ اگر مشک خیام میں نہ پہنچ سکی اور میں شہید ہو گیا تو جب شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام میری لاش پر تشریف لائیں تو اس وقت میرے دونوں ہاتھ اس لئے نہیں ہونا چاہیں کیونکہ میرے گیلے ہاتھ دیکھ کر ممکن ہے کوئی بچہ یہ محسوس کرے کہ انہوں نے ہمیں تو پانی نہیں دیا اورشاید خود پی لیا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار