

Loading content...
دیکھئے کچھ چیزیں اللہ جل جلالہ نے فی نفسہ حلال قرار دی ہیں مگر وہ موقعہ اور (Situation) سچویشن کے حوالے سے فی نفسہ حلال ہونے کے باوجود حرام ہوجاتی ہیں جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کھجور فی نفسہ حلال ہے لیکن جب کوئی آدمی چوری کی کھجور آپ کے سامنے لاکر رکھتا ہے تو اس کا کھانا حرام ہوجاتا ہے یعنی ایک حلال چیز ایک خاص وجہ سے حرام ہوگئی یعنی اس چیز کے اندر حرمت پیدا ہوگئی … اسی طرح ایک شخص اپنے سامنے کھجور لاکر رکھتا ہے اور وہ اس کے اپنے باغ کی ہے اور اس میں سے خمس و زکواة وغیرہ بھی ادا شدہ ہیں لیکن آپ کو روزہ ہے تو کھجور کا کھانا آپ کیلئے حرام ہوگیا یعنی اس سچویشن (Situation) میں کھجور میں حرمت پیدا نہیں ہوئی بلکہ آپ کے عمل میں اسے کھانا حرام ہوگیا فجر سے رات تک وہ حرام رہی اور رات کو وہی حلال ہوگئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار