

Loading content...
یہی کعب بن جابر ازدی ملعون جب کوفہ پہنچا تھا تو اس کی بہن نوارخاتون کوپتہ چلا کہ اس کا بھائی کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے خلاف جنگ کرکے آیا ہے تو وہ اس کے گھر میں گئی اور ملعون سے کہا او بدبخت تو نے سیدہ کونین صلوات اللہ علیہا کے فرزند کے خلاف جنگ میں حصہ لیا ہے اور تو نے سیدالقرا جناب بریر بن خضیر سلام اللہ علیہ کوبھی شہید کیا ہے واللہ تونے ایک امر عظیم کا ارتکاب کیا ہے اللہ کی قسم میں مرتے دم تک تجھ بدبخت کے ساتھ کلام نہ کروں گی اور پھر اس نے پوری زندگی اس ملعون سے بات تک نہیں کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار