

Loading content...
ابو مخنف ازدی لکھتا ہے کہ لشکر شام میں سے ایک بہت ہی بہادر جوان تھا جس کا نام تھا رضی بن منقذ عبدی ملعون اس نے سارے لشکر سے کہا کہ تم واپس چلے جاؤ میں اس جوان کے ساتھ اکیلا جنگ کرنا چاہتا ہوں یہ سن کر سارا لشکر واپس چلا گیا تو وہ ملعون سامنے آیا اور جناب بربیر بن خضیرہمدانی سلام اللہ علیہکوللکارا تو جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ اس کے سامنے آئے اور ان کے مابین جنگ شروع ہوگئی ایک ساعت تک ان دونوں کے مابین تلواروں کا رد و بدل ہوتا رہا آخر کار بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ نے اس کو پچھاڑ دیا اور اس کے سینہ پر سوار ہوگئے جب اس بدنہاد نے اپنے آپ کو شیر کے پنجہ میں گرفتار پایا تو اپنے ساتھیوں کو آواز دی چنانچہ کعب بن جابر ازدی ملعون بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ پر حملہ کرنے کیلئے آگے بڑھا عفیف بن زبیر بیان کرتا ہے کہ میں نے کعب بن جابرملعون کو آواز دی تجھ پر ویل ہو یہ وہی بریر بن خضیر سلام اللہ علیہ ہے جو مسجد میں ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے لیکن اس ملعون نے میری بات کی کوئی پرواہ نہ کی اور اس زور سے بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ کی پشت پر نیزہ مارا کہ بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ کا منہ رضی بن منقذ ملعون کے منہ سے جالگا لیکن انہوں نے اس عالم میں اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیا بلکہ انہوں نے اس ملعون کی ناک اپنے دانتوں میں جکڑ لی اور شہادت سے پہلے اس انداز میں دانتوں کودبایاکہ اس ملعون کی ناک کٹ گئی جبکہ نیزہ ان کی پشت سے سینہ تک نکل چکا تھا … اس وقت اس ملعون نے شور مچایا تو کعب بن جابر ازدی ملعون نے ان کے سر پر وار کیا جس سے یہ شہید ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار