

Loading content...
عفیف بن زبیر کہتا ہے کہ مجھے اب تک وہ منظر نہیں بھولتا اور میری آنکھوں کے سامنے وہ نقشہ موجود ہے کہ جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ تلوار کو آگے پیچھے کر کے اس کے سر سے نکال رہے ہیں جب تلوار کو اس کے سر سے نکال لیا تو بجلی کی طرح قوم اشقیاء پر ٹوٹ پڑے اورایسا حملہ کیا کہ تلوا ر آبدار کو جس طرف حرکت دیتے تھے لوگوں کو بھاگنے کے سواکوئی راستہ نظر ہی نہیں آتا تھا اور اس جنگ میں آپ نے 30 نامی گرامی جوانوں کو واصل جہنم کیا اور فرار ہونے والوں سے فرماتے تھے اومومنین کے قاتلو ذرا سامنے آؤ تمہیں جہنم پہنچانا میرے ذمہ ہے پھر فرماتے تھے اے مجاہدین بدر کی اولاد کے قاتلو میرے قریب آئو… اے اولاد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دشمنو میرا مقابلہ کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار