

Loading content...
جب جنا ب حر سلام اللہ علیہ شہید ہوگئے تو ان کے بعد جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ میدان میں تشریف لائے اور رجز خوانی کی جس میں فرمایا میں بربر بن خضیرہمدانی سلام اللہ علیہ ہوں اور تمہیں تہ تیغ کرنے میں مجھے کوئی نقصان نہیں اور ارباب خیر کو معلوم ہے کہ میں اہل خیر سے ہوں اسی طرح میرے اعمال خیر بھی اہل خیر کو معلوم ہیں اور میں وہ ہوں کہ بپھرے ہوئے شیر میرے نعرہ کی گونج سے لرزہ براندام ہو جایا کرتے ہیں، ہم ایسے جری ہیں کہ جن کا نام سن کر بڑے بڑے شیروں کے دل سینوں میں کانپ جاتے ہیں (مناقب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار