

Loading content...
قوم اشقیاء میں سے چند آدمی بولے اے بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ جو کچھ تو کہہ رہا ہے ہمیں کچھ پتہ نہیں پس بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ نے کہا اللہ کی حمد ہے کہ ہمیں تمہاری بد باطنی کی مزید اطلاع ہوگئی پھر آسمان کی طرف منہ کر کے عرض کیا اے پروردگار تو گواہ رہ کہ ہم اس قوم کے افعال سے بیزار ہیں اس جماعت کے نقصان وزیان کا انجام خودانہیں کو نصیب کر تاکہ جب تیری بارگاہ میں حاضر ہوں تو تو ان پر غضبناک ہو پس انہوں نے تیر برسانے شروع کئے اور زبان خرافات کھولی اس وقت جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ امام عالی مقامعلیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں پلٹ کرواپس آگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار