

Loading content...
دوستو کتب تاریخ و مقاتل لکھتے ہیں کہ جب عاشور کادن ہوا تو جناب عبد ربہ انصاری سلام اللہ علیہ اور یہ اپنے خیمے میں گئے تاکہ لباس جنگ اور سامان حرب سے لیس ہوکر بارگاہ میں حاضر ہوں اسی دوران جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ نے جناب انصاری سے مزاح فرمایا اور قہقہہ لگا کر ہنسے، یہ دیکھ کر انہوں نے کہا بریر بھائی ہمیں آپ سے یہ توقع نہ تھی کہ اس طرح آج ہنسیں گے اور یہ دل لگی فرمائیں گے آج تو قیامت کا دن ہے آج تو دکھ اور غم کا دن ہے … یہ سن کر انہوں نے فرمایا بھائی انصاری میری جوانی اور بڑھاپا گواہ ہے کہ ہم نے آج تک کبھی بھی نہ ہی کسی سے دل لگی کی ہے اور نہ ہی کبھی قہقہہ لگا کر ہنسے ہیں آ ج جبکہ اپنی جنت اور آخرت دونوں یقینی بناچکے ہیں سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سرخرو ہوچکے ہیں تو کیا آج بھی ہمیں خوش ہونے کی اجازت نہیں دوگے؟ آج ہم اپنے مالک پر جان نثار کرنے کا عزم کرچکے ہیں اور آج جنت ہمارے قدم چوم رہی ہے تو اس فوز عظیم کے حصول پر کیا خوش ہونا بھی منع ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار