

Loading content...
اس ملعون نے شرم سے سر جھکا لیا کافی دیر بعد کہا بھائی ہمدانی تم سچ کہتے ہو مگر کیا کروں کہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کئے بناں ابن زیاد ملعون مجھے رے(طہران) کی حکومت نہ دے گااور میں یہ جاگیر چھوڑ بھی دوں تو کوئی اور لے جائے گا، کوئی اور ملعون رے کی جاگیر لے جائے اس بہتر ہے کہ میں خود لے لوں اس کے بعد میں توبہ کرلوں گا کیونکہ توبہ کا دروازہ تو کھلاہے … انہوں نے فرمایا کیا فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کرنے کے بعد بھی توبہ کی گنجائش رہتی ہے؟ لعنت ہے تم پر اور تمہاری سوچ پر… یہ فرماکر وہاں سے چلے آئے صاحب ریاض لکھتے ہیں کہ وہاں سے واپسی کے بعد آپ سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ اسی سوچ میں تھے کہ کس طرح خیام میں پانی لایا جائے … یہاں یہ عرض کردوں کہ جناب عبد ربہ انصاری سلام اللہ علیہ اور یہ ایک ہی خیمہ میںرہتے تھے یہ دونوں معمرین میں سے تھے جب رات کافی ہوگئی تو انہوں نے معصوم بچوں کے رونے کی آواز سنی تو نہر علقمہ سے پانی لانے کا پروگرام بنایا یہ حالات ہم نہیں لکھ سکتے گفتگو طویل ہوجانے کا ڈر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار