

Loading content...
دوستو جب نو محرم کی رات آئی تو پانی بند ہوچکا تھا اور خیام ہائے اطہر میں معصوم بچے ہاتھوں میں جام لے کر پانی طلب کر رہے تھے، اس وقت اِنہوں نے جناب عبد ربہ انصاری کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا کہ یہ جو خیام سے العطش کی آوازیں آرہی ہیں کیا یہ تم بھی سن رہے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ سن تو ہم بھی رہے ہیں مگر ہم کیا کریں؟ یہ سمجھ نہیں آرہا … انہوں نے کہا تم ہمارے ساتھ چلو… یہ دونوں کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے خیمے میں آئے اوراذن بار یابی طلب کیا جب حاضرہوئے توعرض کیاکہ آقا آپ اگر اجازت دیں تم ہم ابن سعد ملعون کے ساتھ پانی کے موضوع پر بات کریں؟ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بیشک آپ ان سے بات کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار