

Loading content...
اگر ہم درس کربلا کے ابواب کھولتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کربلا میں شعلہ بیان مقررین کیلئے دوطرح کے کردار تھے ایک طرف دشمن کی صفوں میں شعلہ بیان مقرر تھے جو انصارِ امامعلیہ الصلوات والسلام کو بہکانے میں لگے ہوئے تھے دوسری طرف نصرتِ امامعلیہ الصلوات والسلام میں کلام کرنے والے لوگ تھے …دشمن کی فوج میں شیث بن ربعی ملعون، محمدؐ بن اشعث ملعون، شمر ذی الجوشن ملعون، سنان بن انس ملعون، یہ سب شعلہ بیان مقرر تھے جنہوں نے کوفیوں اور شامیوں کو کفر پر قائم رکھا ہوا تھا اور ساتھ ہی ساتھ وہ اصحاب عظام کو بہکانے کی بھی ناکام کوشش کر رہے تھے دوسری طرف شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی مختصر فوج میں بھی کئی شعلہ بیان مقرر تھے ان میں سر فہرت جناب زہیر بن قین نمیری سلام اللہ علیہ جناب بریر بن خضیر ہمدانی سلام اللہ علیہ اور جناب حبیب ابن مظاہر اسدی سلام اللہ علیہتھے کہ جنہوں نے سب سے اوّل نصرتِ لسان کا مظاہرہ فرمایااور آج اگر کوئی شعلہ بیان مقرر ہے تو اسے جناب بریر بن خضیر ہمدانیسلام اللہ علیہ کا کردار ادا کرنا ہوگا یعنی عین دشمنوں کے سامنے تیروں اور تلواروںکے روبرو کھڑے ہوکر حق امام زمانہ بیان کرنا ہوگا اور زمانے کے امام کا تعارف، ان کی شان و عظمت، ان کے حقوق و فرائض کو اس طرح واشگاف الفاظ میں بیان کرنا ہوگا کہ خود زمانے کے کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام فرمائیں کہ تونے تو مومنِ آلِ فرعون سے بھی بڑھ کر اتمام حجت کا حق ادا کردیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار