

Loading content...
دوستو !…یہ بھی یاد رہے کہ کربلا میں نصرت کے آخری درجاتِ اعلیٰ کے نمونے پیش ہوئے ہیں کیونکہ جب سب سے بڑی قربانی پیش کر کے دکھائی جائے تو اس سے نچلے درجات کی چیزوں کی قربانی بدرجہ اتم ثابت ہوجاتی ہے مثلا ہمارا مقولہ ہے کہ مال صدقہ ہے جان اور جان صدقہ ہے عزت کااور عزت صدقہ ہے دین کا …یہ یاد رہے کہ دین یہ خاندان پاکعلیہم الصلوات والسلام ہے … اب کوئی آدمی کہے کہ عزت پر جان تو قربانی کی جا سکتی ہے مال نہیں کیا جا سکتا تو درست نہ ہوگا بلکہ عزت کے سامنے مال کی قربانی سب سے پہلا درجہ رکھتی ہے اس کے بعد جان کا نمبر آتا ہے …اسی طرح انصار و مدرسین کربلا علیہم الصلوات والسلام نے ہمیں بڑی بڑی قربانیاں دے کر ان سے نچلے درجے کی چیزوں کو بطریق اولیٰ قربان کرنے کا درس دیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار