

Loading content...
دوستو !…حقیقت یہ ہے کہ اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت و حفاظت ہی عین شریعت ہوتی ہے جیسا کہ جنگ احد میں ایک مقدس مستور نسیبہ بنت کعب سلام اللہ علیہا نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصرت میں جہاد کیا اور ان کی حفاظت کرکے ایکسنتِ نصرتقائم فرمائی اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو اس زمانے کے ولی العصر تھے ان کی نصرت میں اس مقدس مستور نے تیروں اور تلواروںکے لاتعداد زخم بھی کھائے اور خون سے غلطان ہوگئیں لیکن اپنے ولی العصر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نصرت میں جمی رہیں اور خود سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسے دعا بھی فرماتے رہے تھے اور داد بھی دیتے رہے اور جہاد کے دوران اس کی حوصلہ افزائی بھی فرماتے رہے تھے اور اس طرح ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں مستورات کے مسقوط الجہاد ہونے کے باوجود جہاد کرنے پرمہرِ تحسین بھی ثبت فرماتے رہے تاکہ آنے والی نسل کربلا میں نصرت کرنے والی مقدس مستوروں سلام اللہ علیہنپر کوئی اعتراض نہ کر سکے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار