

Loading content...
یہ معصوم بھلا کیا جنگ کر سکتا تھا مقصد تو شہادت اعظمیٰ کاحصول تھا اور والدہ سلام اللہ علیہاکی سرخروئی تھا اور آنے والی نسلوں کواپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا درس دینا بھی مقصود تھا …… جب یہ معصوم رجزیہ اشعار پڑھ رہا تھا تو پورے میدان پر سکتہ طاری تھا کہ اس وقت مالک بن نسرملعون میدان کے ایک طرف سے نکلا اس نے دیکھا کہ ماں سلام اللہ علیہاسامنے کھڑی اس بچے کو دیکھ رہی ہے اس ملعون نے کوئی ترس نہیں کیا اور اس معصوم پر وار کیا … معصوم جسم زمین پر تڑپنے لگا پھر اس ملعون نے معصوم کا سر جدا کرکے اس کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیہا کی طرف اچھالا… اس مقدس مستور نے اپنے لعل کا سر اپنی گود میں وصول کیا اور اسے بہت پیار کیا اور کہا شاباش میرے لائق بیٹے تو نے میرا دل ٹھنڈا کیا ہے مجھے ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا کے سامنے سرخرو کیا ہے تھوڑی دیر اپنے لعل کے رخساروں کو بوسے دیتی رہی دعا کرتی رہی …اس کے بعد پورے جو ش سے اٹھی اور اپنے لعل کے سر کر لے کر اس ملعون کی طرف بڑھی اور اس کے قریب جاکر اپنے لعل کا سر اس ملعون کے سینے پر اس قوت سے مارا کہ وہ ملعون وہیں گرکر واصل جہنم ہوگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار