

Loading content...
یہاں جناب جنادہ بن کعب انصاری سلام اللہ علیہکی شہادت کے واقعات بیان کروں گا تو بات بڑھ جائے گی یہاں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جب جناب جنادہ بن کعب سلام اللہ علیہشہید ہوگئے تو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے دیکھا کہ خیام کی طرف سے ایک معصوم بچہ باہر آ رہا ہے جس کی عمر اتنی ہے کہ جو تلوار اس نے کمر کے ساتھ باندھ رکھی ہے اس کی لکیر زمین پر کھنچتی چلی آرہی ہے… وہ بڑی تیزی سے میدان کی طرف بڑھتا چلا جا رہا ہے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے بڑھ اس کا راستہ روکا… اس معصوم نے دیکھا کہ شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام راستہ روک رہے ہیں تو اس نے پہلو سے بچ کر نکلنے کی کوشش کی تو آپ نے باہیں پھیلا کر اسے پکڑ لیا اور فرمایا بیٹا تم کہاںجا رہے ہو… اس نے عرض کیا میں آپ کی نصرت کیلئے آپ کے دشمنوں سے جنگ کرنے جا رہا ہوں آپ نے اسے اٹھایا سینے سے لگایا اور فرمایا بیٹا تمہاری والدہ ماجدہ بیوہ ہوچلی ہیں تم اس کی پیری کا عصا ہو تم واپس خیام میں جاؤ تمہاری والدہ تمہارا راستہ دیکھ رہی ہوگی … اس وقت اس بچے نے معصومیت سے جواب دیا کہ تلوار میری کمر کے ساتھ تو میری والدہ نے باندھی ہے اور انہوں نے ہی مجھے جنگی لباس پہناکر آپ کا ناصر بنا کر بھیجا ہے … اس وقت جناب جنادہ بن کعب انصاری کے خیمے کا پردہ اٹھا اور اس بچے کی والدہ جناب بحریہ بنت مسعود خزرجی سلام اللہ علیہانے آواز دی شہنشاہ آقا آپ اسے مت روکیں میں نے اسے خود بھیجا ہے آپ نے فرمایا تم تو جانتی ہو کہ یہ معصوم بچہ ہے اور معصوم بچوں پر جہاد ساقط ہوتا ہے اور یہ بھی جانتی ہوکہ یہ جنگ بھی نہیں کر سکتا … یہ سن کر اس مقدس مستور نے عرض کیا آقا یہ کسی کی جان لے نہیں سکتا اپنی جان تو قربان کر سکتا ہے؟ میرے لئے یہی فخر بھی کافی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار