

Loading content...
شہنشاہ کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اس معصوم کو اجازت عطا فرمائی تو اس کی والدہ ماجدہ نے عرض کیا آقا اگر اجازت ہوتو میں بھی اپنے بیٹے کی جنگ دیکھنے کیلئے خیام کے آگے کھڑی ہوسکتی ہوں…اجازت ملی تو اپنے بیٹے کو خیام کے باہر تک ماں چھوڑنے آئی اور اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کیلئے خوب جذبات پیدا کئے پھر وہ معصوم بچہ میدان میں آیا تو ماں جنگ کے دوران بار بار اس کی ہمت بندھا رہی تھی اور کہہ رہی تھی شاباش بیٹے لائق بیٹے تم اپنے مولاعلیہ الصلوات والسلام کی بھر پور نصرت کرو، اپنی پیاس کو محسوس نہ کرو، ابھی ساقی کوثر تمہیں جامِ کوثر سے سیراب فرمائیں گے … اس معصوم نے جان توڑ کرجہاد کیا اور اس جنگ میں اس نے تیس ملاعین کو واصل جہنم کیا … اور خود بھی اس جہاد میں شہید ہوگیا … ایک ملعون نے بڑھ کراس بچے کا سر تن سے جدا کرکے اس کی والدہ ماجدہ کی طرف پھینکا تو اس کی والدہ نے بیٹے کا سر اٹھایا اور آغوش میں لے کر اسے پیار کرنے لگی اور یہ کہہ رہی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار