

Loading content...
دوستو !… کتاب کربلامیں کچھ بچوں کے کردار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کی نصرت میں اپنے بچپن کو عذ رنہیں بنایا اور نہ ان کی مقدس ماؤں نے ان کے بچپنے کو عذر بننے دیا ہے اور انہوں نے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی بھرپور نصرت فرمائی ہے … ان بچوں میں سے دو بچے ایسے ہیں کہ جنہیں یہ اعزاز حاصل ہے ان کے والد ضعیف ترین انصار میں شامل ہیں اور وہ کمسن ناصرین میں شامل ہیں … ان میں پہلا معصوم ناصر جناب مسلم بن عوسجہ علیہما السلام کے فرزند عبد اللہ سلام اللہ علیہ جو خلف ابن مسلم بن عوسجہ سلام اللہ علیہم کے نام سے مشہور ہوئے کیونکہ خلف سعادت مند بیٹے کو بھی کہتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار