

Loading content...
اپنی تلوار کو عصائے پیری کی طرح سہارا بنا کر لڑکھڑاتے قدموں کے ساتھ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی طرف چل پڑے اور آتے ہی خود کو ان کے قدموں پر گرادیا اور اپنی سفید ریش ان کے قدموں سے لگاکر اجازت طلب کی … کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے فرمایا آپ تو ہمارے ناناجان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یادگار ہیں ساتھ ہی آپ ضعیف بھی ہیں اس لئے آپ پر ویسے بھی جہاد ساقط ہے اس لئے آپ ہمیں مجبور نہ کریں آرام سے اپنے خیمے میں تشریف رکھیں … میں نے پہلے عرض کیا تھا کہ کسی رعایت یا سہولت کو قبول کرنا عشاق اپنی توہین سمجھتے ہیں …جب کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے بہت پیار سے انہیں روکا تو رورو کر عرض کیا اگر آج ہم اپنی زندگی بچا لیں تو زندگی کا مقصد ہی فوت ہوجائے گا آپ ہمیں ضرور اجازت دیں یہ زندگی تو ملی ہی اسی دن کی قربانی کیلئے تھی …آپ مجھے ضعیف مسقوط الجہاد سمجھ رہے ہیں مگر آج ہمیں اپنی تلوار آزمانے کی اجازت تو دیں پھر دیکھیں کہ اس ضعیف جسم کے اندر کتنا جوان جذبہ موجود ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار