

Loading content...
کتابِ کربلا اٹھا کر دیکھ لیں کربلا میں نوجوان سب سے پہلے جانے کو بیقرار نظر آتے ہیں اور بچے کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ قربانی کا موقعہ انہیں پہلے ملنا چاہیے اور سفارشیں کروا کروا کر پہلے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور بوڑھے اپنے مقام پر کوششیں کر رہے ہیں کہ قربان ہونا سب سے پہلے ان کا حق ہے یعنی اپنے ولی العصر کی نصرت میں ہر فرد جلدی چاہتا ہے اور جسے پہلے جانے کی سعادت ملتی ہے تو وہ دوسروں سے کہتا ہے مجھے مبارک دو مجھے اجازت مل گئی ہے اور جس ماں کے کسی بچے کو اجازت ملتی ہے تو وہ دوسری ماؤں پر فخر کرتی ہے کہ میرا بیٹا منظور ہوگیا ہے …اسی طرح کربلا میں بزرگ بھی شہادت کی شیرینی پر بچوں کی طرح اصرار کرتے نظر آتے ہیں … آئیے ہم ان میں سے کچھ مقدسین کا ذکر کرتے چلیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار