

Loading content...
دوستو!…آپ دیکھیں کہ اس کتابِ کربلا میں ہر عمر (ایج) (Age) کے لوگوں کی ترجمانی اور نمائندگی موجود ہے …مناسب یہ ہوگا کہ ہم سب سے پہلے بزرگوں سے سلسلۂ بیان شروع کریں کیونکہ عام حالات میں حکم یہ ہے کہ تین مواقع پر نوجوانوں پر لازم ہے کہ وہ بزرگوں کے آگے چلیں ایک جب رات کا سفر ہو، نمبر دو جب پانی کو کراس کرنا ہو،نمبر تین میدان جنگ میں … ان تین مواقع کو بیان فرماکے اسلام نے ہمیں یہ اصول دے دیاہے کہ جہاں بھی کوئی خطرہ ہووہاں نوجوانوں کا اپنے بزرگوں کی حفاظت کیلئے آگے چلنا عین ادب و فرضِ سعادت ہے اور بزرگوں پربھی لازم ہے کہ وہ نوجوانوں کے ساتھ اپنا فرض ادا کرنے میں تعاون کریں یعنی انہیں اپنے آگے چلنے کا موقعہ دیں تاکہ ان کا فریضہ ادا ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار