

Loading content...
سب سے پہلے آپ پاک خاندانعلیہم الصلوات والسلام کی مثالیں دیکھیں ان کی تفصیل آپ کو معلوم ہے کہ اس میں نوجوانوں میں شبیہ پیغمبر شہزادہ علی اکبرعلیہ الصلوات والسلام ہیں تو ضعیفی کی مثال کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام ہیں اور بچوں میں چھ ماہ کے شہزادہ علی اصغرعلیہ الصلوات والسلام ہیں مڈل ایج (Middle Age) کے شہنشاہ وفا علیہ الصلوات والسلام ہیں اسی طرح مستورات توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن کے مقدس افراد بھی ہرسن (Age) کے مصروفِ نصرت نظر آتے ہیں یعنی پاک خاندانعلیہ الصلوات والسلام کے ہر ایج (Age) کے پاک افراد اپنے ولی الاعلیٰ جل جلالہ کی نصرت میں مصروف نظرآتے ہیں بالکل انہی کی طرح انصار میں بھی ہرایج (Age) عمر کے افراد درس نصرت دیتے ہوئے محو نصرت نظر آتے ہیں، ان میں مستورات بھی ہیں اور مرد بھی ہیں، نوجوان بھی ہیں، بچے بھی ہیں، بچیاں بھی ہیں، یعنی سن اور عمر کا کوئی ایسا حوالہ نہیں جو وہاں اپنی نمائندگی نہ رکھتا ہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار