

Loading content...
آپ دیکھیں عام معاشرے میں محنتوں کے قوانین علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں یعنی بچوں کے علیحدہ قوانین ہوتے ہیں، جوانوں کے علیحدہ، ادھیڑ عمر کے لوگوں کیلئے علیحدہ قوانین ہوتے ہیں اور بوڑھوں کیلئے علیحدہ قوانین ہوتے ہیں جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ فوج کا کوئی عہدہ دار جب بوڑھا ہوجاتا ہے تو اسے پنشن پر بھیج دیا جاتا ہے یعنی اسے تنخواہ کا کچھ حصہ بے روزگاری الاؤنس کے طور پر دیا جاتا ہے لیکن اسے آخری عمر میں آرام کرنے دیا جاتا ہے بچے ہوتے ہیں تو ان سے مشقت لینا جائز ہی نہیں سمجھا جاتا … معذور لوگوں کو مشقت سے مستثنیٰ تصور کیا جاتا ہے، عورتوں کیلئے بڑی مشقت جہاد یا جنگ میں شرکت کو اسلام نے جائز قرار نہیں دیا … یہ تو عمومی قوانین ہیں لیکن جب اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کا میدان ہوتو اس میں کوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہوتا چاہے کوئی چھ ماہ کا بچہ ہے یا سوسال کا بوڑھا ہے سب کیلئے نصرت اورقربانی واجب ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار