

Loading content...
دوستو!… یہ بھی حقیقت ہے کہ نصرت کے دریاکا پانی ہر قدو ہر عمر و نسل کے افراد کو ایک برابرہوتا ہے یعنی نصرت کے دریا کے ہر شناور کو پانی سینے تک محسوس ہوتا ہے چاہے کوئی طویل القامت ہویا کوتاہ قامت، وہ اگر کوئی بوڑھا ہے یاجوان ہے یا بچہ ہے سب کیلئے نصرت کا ایک ہی سبق ہے اور وہ ہے قربانی … دنیا کی قربانی، عقبیٰ کی قربانی، مال کی قربانی، جان کی قربانی، عزت و ناموس کی قربانی … شان و سٹیٹس (Status) کی قربانی یعنی ذہنی طور پر سب سے پہلے ساری قربانیوں پر آمادہ ہونے کے بعد کچھ قربانیاں دینا پڑتی ہیں مگر دل سے ساری قربانیاں دینا ہر صورت میں واجب ہوجاتا ہے حقیقت یہ ہے کہ دین نصرت میں کسی کیلئے کوئی رعایت ہوتی ہی نہیں اور رعایت موجود ہوبھی یا پیدا کر بھی دی جائے تو کوئی ناصر ایسی رعایات کو قبول کرنا اپنے عشق کی توہین سمجھتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار