

Loading content...
ربیع بن تمیم جو فوج اشقیاء سے تھا کہتا ہے میں عابس سلام اللہ علیہ کو پہچانتاتھا اور اس کی شجاعت کو آزما چکا تھا اور بڑے بڑے خطرناک اور سنگین مقامات پر خصوصاً جنگ صفین میں عابس سلام اللہ علیہ کو میں نے دیکھا تھا پس عابس للکارتا ہوا میدان میں نکلا تو میں نے قوم کو پکارکر کہا ایہا الناس ہذا اسد الاسودلوگو یہ شخص شیروں کا شیر عابس بن شبیب سلام اللہ علیہ ہے تم میں سے جو بھی جنگ میں اس کے مقابلہ میں آئے گا مجال نہیں کہ بچ کر جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار