

Loading content...
ابو مخنف سے منقول ہے کہ جب اٹھارہ ہزار کوفیوں نے جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کی بیعت کرلی اورجناب مختارسلام اللہ علیہ کے گھر میں شیعیانِ کوفہ کا اجتماع ہواتو جناب امیر مسلمعلیہ الصلوات والسلام کو مخاطب فرماکے جناب عابس بن شبیب شاکری سلام اللہ علیہ نے تقریر کی جو فصاحت وبلاغت میں بے نظیر تھی مقصد یہ تھا کہ ہم لوگوں کے دلوں کی باتیں نہیں جانتے اور نہ ان کے متعلق کچھ عرض کرنا چاہتے ہیں آپ کو ہم دھوکا میں نہیں ڈالتے بلکہ اپنے نفس کی خبر عرض کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میرا سر حاضر ہے جہاں بھی مجھے بلایا جائے حاضر ہوں گا اور آپ کے ہر حکم کی تعمیل کروں گا اور جب تک قبضہ تلوار پر ہاتھ ہے آپ کے دشمنوں سے جہاد کروں گا اور اس سے صرف خوشنودی خدا کے سوا اور کچھ بھی ہماری غرض نہیں اس کے بعدجناب حبیب بن مظاہر سلام اللہ علیہ نے اٹھ کر جناب عابس سلام اللہ علیہ کی تائید کی پس حضرت مسلمعلیہ الصلوات والسلام نے کوفیوں کے ظاہر حال سے متاثر ہوکر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے نام خط لکھا اور عابس سلام اللہ علیہ اور شوذب سلام اللہ علیہ دونوں کو خط دے کر روانہ فرمایا چنانچہ دونوں مکہ سے ہی امام کے ہمرکاب ہوکر کربلا میں آئے تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار