

Loading content...
شب عاشور جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے اپنے اصحاب کو خطبہ دیا تھا اس میں فرمایا تھا کہ میں تم سے بیعت کو اٹھاتا ہوں اور اس رات کی تاریکی میں جہاں تمہارا جی چاہے چلے جائو تو اس وقت جناب سعید نے جو جواب دیا تھا اسے زیارت ناحیہ میں ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف نے نہایت وقیع الفاظ میں سراہا ہے زیارت ناحیہ کے الفاظ کا ترجمہ یہ ہے کہ ہمارا سلام ہو سعید بن عبداللہ حنفی پر جس کو کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے چلے جانے کی اجازت دی تھی لیکن اس نے جواب میں عرض کیا تھا کہ خدا کی قسم ہم آپ کو تنہا نہ چھوڑیں گے حتیٰ کہ ہم اللہ کے سامنے اپنا یہ عمل پیش کریں گے کہ ہم نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد اس کے ناموس کی حفاظت کی ہے خدا کی قسم اگر میں جان لوں کہ قتل ہوں گا اور پھر جلایا جائوں گا پھرہوا میں میرے ذرات کو پراگندہ کیا جائے گا اور پھر زندہ ہوں گااور میرے ساتھ ستر مرتبہ یہ سلوک کیا جائے گا تب بھی آپ سے جدا نہ ہوں گا اور آپ پر جان قربان کروں گا اور اب آپ کو کیوں چھوڑ جائوں جب کہ مجھے علم ہے کہ مجھے صرف ایک دفعہ ہی قتل ہونا ہے اور اس کے بعد دائمی اور سرمدی باعزت زندگی ہوگی جس کیلئے کوئی فنا نہ ہوگی خدا ہمیں آپ کے ہمراہ شہداء میں جگہ دے اور ہمیں اعلیٰ علیین میں آپ کی رفاقت کرامت فرمائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار