

Loading content...
دوستو!…قدیم عرب معاشرے میں ان لوگوں کی بڑی اہمیت ہوتی تھی جو عرب کے جغرافیہ سے آشنا ہوتے تھے یعنی وہ عرب کے صحراؤں کے راستوں سے آشنا ہوتے تھے اس دور میں ان لوگوں سے کئی قسم کی خدمات لی جاتی تھیں، ایک تو ان سے نئے آنے والے لوگ گائیڈ کا کا م لیتے اور اسی طرح کسی قسم کے خوف زدہ لوگ انہیں ساتھ لے کر چلتے تھے تاکہ وہ معروف راستوں کی بجائے غیر معروف راستوں سے انہیں بحفاظت لے جائیں کیونکہ ایسے لوگوں کے غیرمعروف راستوں پر آباد بستیوں کے لوگوں سے اچھے مراسم بھی ہوتے تھے اس لئے وہ کسی خوف زدہ شخص کو کہیں بھی پناہ دلا سکتے تھے …اسی طرح ایسے لوگوں سے یہ کام بھی لیاجاتاتھا کہ انہیں اہم خطوط دے کر بھیجا جاتا تھا کہ انہیں ناکہ بندیوں سے بچ بچاکر منزل تک پہنچائیں …جو لوگ ایسے کام کرتے تھے ان کے پاس ہمیشہ تیز رفتار ناقائیں (اونٹ)ہوتی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار