

Loading content...
دوستو!… یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کچھ معصیتیں بھی فرائض کی طرح صوابدید ی ہوتی ہیں جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں کہ صوابدیدی فرائض وہ ہوتے ہیں جن کا ہمیں حکم نہیں ہوتا بلکہ ہماری محبت و عبدیت دریافت کرتی ہے اسی طرح صوابدیدی جرائم و معصیتیں بھی ایسی ہوتی ہیں جو کسی وجہ کے بغیر صرف دشمنی اور عداوت کی دریافت ہوتی ہیں جیسا کہ ہم واقعہ کربلا میں دیکھتے ہیں کہ یزید ملعون ہو یا ابن زیاد ملعون انہوں نے ایک ایک ظلم کی تفصیل نہیں بتائی تھی بلکہ اجمالی طور پر جنگ یا شہید کرنے کاحکم دیا تھا اور جب ہم کربلا میں ظالمین کے کردار کو دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جن مظالم سے انہیں ان کا اس وقت کا امیر یعنی عمر ابن سعد ملعون بھی روک رہا تھا وہ اس کی نافرمانی کرتے ہوئے بھی عداوت اوردشمنی کی آگ بجھانے کیلئے اپنی صوابدید پر وہ مظالم کر رہے تھے اس سے ثابت ہوا کہ جس طرح بعض احکام و فرائض صوابدیدی ہوتے ہیں اسی طرح معصیتیںاورجرائم بھی صوابدیدی ہوتے ہیں اس لئے کتاب کربلا میں سے ہمیں ان دونوں طرح کے کرداروں کو دیکھنا ہوگا کیونکہ وہاں منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار مل سکتے ہیں اب یہ ہماری صوابدید پر ہے کہ ہم کون سے کردارجیسا رویہ اپنے زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ رکھتے ہیں … ہم جیسا رویہ رکھیں گے جو کردار ادا کریں گے اس جیسا انجام اور نتیجہ اور پھل پائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار