

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ عام طور پر یہ تصور دیا جاتا ہے کہ جو کچھ خود آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام نے ہمیں فرمایا ہے وہی ہمارے فرائض میں داخل ہے جبکہ ایسا نہیں ہے بلکہ کچھ فرائض ایسے ہوتے ہیں کہ جو بحیثیت عبد و غلام و محب کے ہمیں خود اخذ کرنا ہوتے ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی شریف انسان کسی سے یہ نہیں کہتا کہ جب میں آؤں تو کھڑے ہوجانا یا میری اس طرح تعظیم کرنا یا کوئی بھی بڑا بزرگ اپنے عزیزوں سے یہ نہیں کہتا کہ تم مجھے جھک کر ملاکرو میری عزت کیا کرو،کیونکہ یہ باتیں خود اس کی شان کے منافی ہوتی ہیں بلکہ وہ احترام کرنے والوں کو بوجہ انکسار اپنی تعظیم سے روکتا بھی ہے جیسا کہ ہم شرفا کو دیکھتے ہیں کہ جب ان کی کوئی تعظم کو اٹھتا ہے تو وہ کہتے ہیں جناب آپ زحمت نہ کریں آپ تشریف رکھیں آپ مجھے گہنگار نہ کریں… وہ جھوٹ موٹ میں بھی نہیں کہتے بلکہ وہ تہہ دل سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہماری تعظیم نہ کرو ہم اس قابل نہیں ہیں اسی طرح خاندان پاکعلیہ الصلوات والسلام کے مقدس افراد بھی اپنی تعظیم و احترام کا درس نہیں دیتے اور نہ ہی فرماتے ہیں کہ ہمارے قدموں پر جھکا کروبلکہ اپنی تعظیم کرنے والوں کو بوجہ انکسار اپنی تعظیم کرنے سے منع تک فرماتے ہیں یہ علیحدہ بات ہے کہ قرآن کریم میں خالق کائنات جل جلالہ نے ان کے احترام کا حکم فرمایا اگر فرمان نہ بھی ہوتا تو بحیثیت عبد اور غلام کے ہمارا فریضہ وہ ہے جو ہماری عبدیت کا تقاضہ ہے،جو محبت اور غلامی کا تقاضہ ہے اس لئے ہمارے کچھ فرائض ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جوہمیں فرامین معصومین علیہم الصلوات والسلام سے نہیں ملتے بلکہ وہ ہماری عبدیت اور غلامی نے خود دریافت کرنا ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار