

Loading content...
دوستو!… اس کائنات میں موجود جتنی بھی مخلوق ہے وہ اطاعت محضہ میں مصروف ہے اور وہ صوابدیدی احکام کو نہیں پہچان سکتے جیسا کہ جمادات کو جب کسی نبیعلیہ الصلوات والسلام یا امامعلیہ الصلوات والسلام پر برسنے اور انہیں زخمی کرنے کا امر ہوتا ہے تو وہ نافرمانی نہیں کرسکتے بلکہ وہ حکم کی تعمیل میں بھرپور کام کرتے ہیں جبکہ انسان کے سامنے جب یہ کام آتا ہے تو وہاں وہ سوچنے کے پراسس (Process) سے گزرتا ہے اور اگر وہ نبی یا امام کو نقصان پہنچاتا ہے تو ارذل و اسفل قرار پاتا ہے اور اگر نصرت کرتا ہے تو افضل و اشرف قرار پاتا ہے لیکن اشرف المخلوقات اس وقت قرار پاتا ہے جب وہ صوابدیدی احکام کو پہچانتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار