

Loading content...
ان صوابدید ی فرائض کو پہچاننا ہی اصل چیز ہوتا ہے یعنی اگرانسان کواشرف المخلوقات کہاگیا ہے تو انہی فرائض کو پہچاننے کی وجہ سے کہا گیا ہے اور اس کے برعکس کرنے پر ارذل المخلوقات بھی یہی انسان ہی ہوتا ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ مذاہب عالم کی ساری کتابیں چھان ماریں کہیں تو پتہ چلے گا کہ دنیا کے کسی بھی جانور یعنی کتے اور خنزیر تک میں سے کسی نے بھی جہنم میں نہیں جانا اورجوساتوں جہنم کا ایندھن بنے گا تو یہی ارذل المخلوقات انسان ہی ہوگا… ہمیں یہ تو روایات سے ملتا ہے کہ بعض کتے اور گدھے اور ان جیسے جانور جنت میں جائیں گے مگر کسی جانور کا جہنم میں جانا بیان نہیں ہوا اس سے ثابت ہوا کہ انسان موالید اربعہ میں سے سب سے افضل بھی ہے اور ارذل بھی یہی انسان ہے یعنی انسان اگر صوابدیدی فرائض کو پہچان لے تو اشرف المخلوقات ہے اگر نہ پہچان سکے تو عام جانور کی طرح ہے اور اگر اس کے برعکس یعنی صوابدیدی نافرمانیاں اور معصیتں دریافت کرکے ان پر عمل کر لے توبل ہم اضل کا مصداق بن کر اسفل السافلین کا ایندھن بن جاتا ہے اور ارذل المخلوقات بننے کا اعزازپاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار