

Loading content...
شہنشاہ معظم امام حسن المجتبیٰعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں روایت ہے کہ ایک دن بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میںگھر گھرکھیل رہے تھے اس میں ہوتا یہ ہے کہ کچھ بچے گھر کے بزرگ بن جاتے ہیں اور کچھ بچے بن جاتے ہیں اور وہ اپنے اپنے گھروں کا منظر نامہ کھیل میں پیش کرتے ہیں عرب میں بھی یہی کھیل عام طور پر بچے کھیلتے تھے بس یہی کھیل شہنشاہ معظم امام حسن مجتبیٰعلیہ الصلوات والسلام کھیل رہے تھے اور سب کے باپ کا کردار اداکر رہے تھے اسی دوران کچھ بچوں نے جھوٹ موٹ کا رونا شروع کردیا اور کہا بابا ہمیں شہد پلائیں آپ نے فوراً کھجور کے تنے سے فرمایا فوراً ہمارے بچوں کو شہد پیش کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار