

Loading content...
دوستو !…نائب کیلئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے منیب کے سارے اختیارات کا کلی طور پر حامل ہو، ایسا نہ ہوگا تو پھر وہ اس کا کلی طور پر نائب نہیں ہوگا… ہاں البتہ کچھ مخصوص حالات میں ایسا ہونا بھی ممکن ہے کہ کسی ملک سے کوئی جابریا ڈیکٹیٹر (Dictator) حکمران ملک سے باہر جاتا ہے تو اسے اپنی کرسی کا بڑا خطرہ رہتا ہے اس لئے وہ اپنا نائب کسی ڈمی کو بناکرجاتا ہے اور وہ نائب کرسی پر اکڑکر بیٹھ تو جاتا ہے اور کہتا ہے کہ بھائی کوئی مجھ سے ایک چونی بھی طلب نہ کریو کیونکہ خزانے کی چابی صاحباپنے ساتھ لے گئے ہیں … مگر نائبان اِلٰہی تو یہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس ہر وہ چیز موجود ہے جس کی ساری مخلوق محتاج ہے انسان کو جس جس چیز کی ضرورت ہو سکتی ہے وہ ہمارے پاس موجود ہے، رزق لینا ہے،صحت لیناہے، حیات لینا ہے، جولیناہے آجاؤ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار