

Loading content...
دوستو !… یہی قانونِ اِلٰہی ہے کہ وہ صرف آئیڈیالوجی (Ideology)عطا فرماتا ہے اور آگے وہ کسی کو مجبور نہیں کرتا بلکہ وہ فرماتا ہے کہ یہ ہماری آئیڈیالوجی (Ideology)ہے اگر تم اس پر عمل کرو گے تو اس کے رزلٹ کی ذمہ داری ہماری ہوگی اگر تم اپنی کوئی آئیڈیالوجی (Ideology)اڈاپٹ (Adopt) کروگے تو اس کے رزلٹ کی ذمہ داری تمہاری ہوگی … وہ توملکوت کو اورابلیس جیسے ملعون کو ایک ہی آئیڈیالوجی (Ideology) عطا فرماتا ہے اور عمل کرنے یا نہ کرنے پر مجبور نہیں کرتا جو عمل کرتا ہے اس کا رزلٹ وہ خود سنبھال لیتا ہے اور جو عمل نہیں کرتا تو وہ ابلیس بنتا ہے مگر اس کی اپنی آئیڈیالوجی (Ideology) نے اسے ایسا بنایا ہے اللہ نے نہیں بنایا اسی طرح کربلا والوں نے پوری انسانیت کو ایک آئیڈیالوجی (Ideology) دی ہے اور اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرکے نصرت کی ہر راہ کو شاہراہِ حق بنادیا ہے اگر کوئی ان راہوں پر چلتا ہے یا ان کی آئیڈیالوجی (Ideology)کو اپناتا ہے تو اس کا رزلٹ وہی ہوگا کہ جو کربلائیوں کو ملا ہے یعنی دشمن کا کردار ادا کرے گا یا غیر جانب دار بننے کی کوشش کرے گا یا اجنبی بنے گا یا دوست جانثار بنے گا تو یہ سب کردار کربلا میں موجود ہیں اور ان کے رزلٹ سب کے سامنے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار