

Loading content...
اس کے بعد دوبارہ جنگ کی اجازت چاہی کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے دوبارہ ان کے ساتھیوں کوان کے ساتھ جانے کا حکم فرمایا اور ان چاروں پروانوں نے شمع امامت پر اپنی جانیں نچھاور کردیں …آخری سانسوں میں جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان کے سر پاک کو گود میں لیا تو انہوں نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی پیشانی چوم کر عرض کیا میں آپ کا یہ احسان کیسے اتار سکتا ہوں کہ آپ نے ہمیں اپنے ناناجان سے سرخروہونے کا موقعہ عطا فرمایا ہے … یہی وہ عشق ہے جس کی وجہ سے آج بھی شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف سے زیارت ناحیہ میں ان عاشقان پاک باز کو سلام کیا جاتا ہے تو ان کا نام پاک لے کر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف سے انفرادی سلا م کیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار