

Loading content...
جب انہوں نے اس طرح جنگ کا مظاہرہ فرمایا تو لشکر شام نے مل کر ان پر حملہ کیا جب ان پر اجتماعی حملہ ہواتو ان کے غلام سعد نے نعرہ تکبیر بلندکیا اس کے بعد عمرو ابن خالد صیداوی اور مجمع بن عبد اللہ عائذی نے بھی انہیں بچانے کیلئے جنگ میں شرکت کی مگر آنے والے دشمن زیادہ تھے ان چاروں افراد نے مل کر ایسی تلوار چلائی کہ لشکر شام کے بڑے بڑے جنگجو انگشت بدندان رہ گئے …اس کے بعد لشکر شام کی پسپائی کو دیکھا تو ابن سعد ملعون نے ایک دستہ اور بھیج دیاجس نے آکر انہیں گھیر لیا یہ اس وقت بہت زخمی ہوچکے تھے ساتھ پیاس بھی تھی، جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے یہ منظر دیکھا تو شہنشاہ وفاعلیہ الصلوات والسلام کو حکم فرمایا کہ ہمارے ناناجان صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی کی فوراً نصرت فرمائیں … جنگ کا حکم ملنا تھا کہ کردگار وفاعلیہ الصلوات والسلام شہبازفنا بن لشکر شام پر جھپٹے لشکر شام اپنے جوانوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوا…شہنشاہ وفاعلیہ الصلوات والسلام جناب جنادہ بن حارث کو بچواکر اپنے ساتھ لائے ان کے سارے جسم سے خون جاری تھا مگر چہرے پر فخراور جلال کی آمیزش سے ایک نئی سرخرو صبح طلوع ہورہی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار