

Loading content...
جب روز عاشور ہوا تو اس وقت انہوں نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کی بارگا ہ میں عرض کیا کہ آقا ہماری جانیں آپ پر نثار ہوں اب ہمیں بھی اپنے پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سرخرو ہونے کا موقعہ عطا فرمائیں ہمیں بوڑھا سمجھ کر ہم سے لاپرواہی نہ کریں ہم آپ کے جوان فوجیوں سے کم نہیں ہیں … جب کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان کی کیفیت دیکھی جھکی ہوئی کمر دیکھی، سفید ریش پر جاری آنسو دیکھے، کانپتے ہاتھوں میں عصا دیکھا،ابرؤں پر باندھا ہوا رومال دیکھا تواپنے عاشق کی یہ ادا اتنی پیاری لگی کہ جاکر سینے سے لگالیا فرمایا آپ بہت ضعیف ہیں آپ پر شرعاً بھی جہاد ساکت ہے آپ ہمارے حق میں دعا فرمائیں کہ ہمارا مقصد پورا ہوجائے …یہ سن کرانہوں نے اپنے آپ کو کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کے قدموں پر گرادیا اور عرض کیا کہ کیا آپ ہمیں ملکہ عالمین صلوات اللہ علیہا سے شرمندہ کروانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ ہمیں اپنے جد اطہر سے شرمسار دیکھنا چاہتے ہیں؟ …آقا آپ ہماری فکر نہ کریں ہم جنگ میں جان لڑائیں گے آپ کے دشمن ملاعین کی کئی جانیں لینے کے بعد جان دے کر آپ کے ناناپاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سرخروہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار