

Loading content...
جب یہ ابن سعد ملعون کے ساتھ کربلا معلی کی سرزمین پر پہنچے تو اس ملعون نے آتے ہی پہلاکام یہ کیا کہ اس نے ایک آدمی کو تیار کیا کہ وہ جاکر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام سے دریافت کرکے آئے کہ وہ یہاں کس لئے تشریف لائے ہیں ان کے کربلا معلی میں آنے کا مقصد کیاہے؟ اس نے پہلے ایک دوسرے شخص کو تیار کیا وہ انتہائی کمینہ انسان تھا اسے تو کسی نے کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام سے ملنے تک نہیں دیا اس کے بعد عمر ابن سعد ملعون نے انہیں تیار کیا کہ آپ کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام سے دریافت کریں کہ وہ یہاں کیسے تشریف لائے ہیں؟… یہ فوراً تیار ہوگئے اور اس میں صلح کی ایک امید نظر آرہی تھی اس لئے یہ تیار ہوئے اور جب یہ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے خیام کے قریب پہنچے تو پہرہ داروں نے روکا اور ایک آدمی کو بھیجا کے بارگاہ میں عرض کریں کہ ربیعہ بن خوط ابن سعد ملعون کی طرف سے پیغامبر بن کرآئے ہیں اور آپ سے اجازت طلب کر رہے ہیں … اس وقت بارگاہ اقدس میں جتنے کوفی بیٹھے تھے وہ حیران رہ گئے کہ یہ بھی ابن سعد ملعون کے ساتھ کربلا آ گئے ہیں؟ کیونکہ ان کے بارے میں سارے جانتے تھے کہ یہ تو متدین اور عبادت کے رسیا ہیں ان کا یہاں آنا سب کی توقع کے خلاف تھا، اس وقت کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے ان لوگوں سے دریافت فرمایا کہ آپ لوگ انہیں جانتے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار