

Loading content...
بنی امیہ کی طرف سے اس وقت کے عام لوگوں کے ذہن میں خلیفہ کی بیعت کے بارے میں یہ عقیدہ راسخ کیا گیا تھا کہ خلیفہ وقت کی بیعت سے بڑھ کر اللہ جل جلالہ کو راضی کرنے کا کوئی دوسرا ذریعہ ہے ہی نہیں اور اس کی بیعت کے بعد انسان اپنی عقل سے کچھ نہیں سوچ سکتا بلکہ جو حکم خلیفہ دے اس کی تعمیل کرنا چاہیے چاہے اس میں کتنی بڑی قباحت ہی کیوں نہ ہو یہی وجہ تھی کہ مسلم بن عقبہ مری ملعون نے آخری وقت کہاتھا کہ میرے دامن میں ساری برائیاں ہیں مگر میں اپنی نجات کیلئے صرف ایک بات اللہ جل جلالہ کے حضور لئے جا رہا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے خلیفہ وقت یزید ملعون کے حکم پر مدینہ طیبہ کو برباد کیا ہے اور معتبر صحابہ کرام کی ہتک حرمت اور قتل عام کیا ہے ان کی بیٹیوں کی آبرو ریزی کروائی ہے یہی اطاعت ہی مجھے بخشوا سکتی ہے کیونکہ خلیفہ وقت کے حکم پر اتنے بڑے ظلم کئے ہیں…یہ تھا اس دور کے عام لوگوں کا عقیدہ ٔ خلافت
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار