

Loading content...
دوستو ہم دیکھتے ہیں کہ اس دور کے لوگ خاندان پاکعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں زیادہ بلند عقیدہ نہیں رکھتے تھے بلکہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ یہ آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں نیک ہیں، عبادت گذار ہیں، سید ہیں اور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بارے میں سفارش کی ہوئی ہے اور اللہ نے فرمایا ہوا ہے کہ ان سے محبت رکھیں اس لئے ہمیں ان سے محبت رکھنا چاہیے اور ان کی مدد کرنا چاہیے … اگر آپ آج کے دور میں دیکھیں تو ایک غریب مگر نیک سید کے بارے میں عام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے اس دور کے لوگوں کا پاک خاندانعلیہ الصلوات والسلام کے بارے میں عام عقیدہ اسی طرح کا تھااور یہ بھی تھا کہ سارے لوگوں میں یہ نظریہ بھی رائج تھا کہ سارے مسلمان جسے خلیفہ بنانے پر متفق ہوجائیں اس کی بیعت کرنا اور اس کی اطاعت کرنا اللہ کی بیعت و اطاعت ہے یہی اس وقت کے عام لوگوں کا عقیدہ تھا اور ان عام لوگوں میں سے ایک تھے جناب ربیعہ بن خوط الاسدی علیہ السلام
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار