

Loading content...
ْانسان جب کسی سے دوستی یا محبت کرتا ہے تو اس کی محبت یا دوستی کی پوٹنسی (Potency) یا شدت کی تین مقداریں ہوتی ہیں یعنی تین درجات ہوتے ہیں جن سے ہم ان کی محبت کی شدت کو ماپ یا پرکھ سکتے ہیں جب انسان کسی سے ایسی محبت کرتا ہوکہ جس میں وہ محبوب پر اپنا مال قربان کرنے یا مالی مدد و نصرت تک محدود ہوتواس وابستگی کیلئے عربی میں لفظ الفت استعمال ہوتا ہے … کیونکہ انسان اس پر متاع ادنیٰ قربان کر رہا ہوتا ہے اس لئے یہ وابستگی محبت کا ادنیٰ ترین درجہ شمار ہوتی ہے یا یوں سمجھ لیں کہ ہمدردی کے بعد کا درجہ یہی الفت ہوتی ہے جس میں انسان کسی کی مالی حد تک مدد کر تا ہے اس کی ایک اور صورت بھی ہوتی ہے کہ اگر انسان کسی کی محبت یا وابستگی دولت دے کرخرید سکتا ہے تو یہ الفت کہلاتی ہے جیسا کہ عربی میںاسے تالیف قلوب کا نام دیا جاتا ہے یعنی کسی کی حوصلہ افزائی یا دولت سے یا کسی مالی چیز سے نواز کر اس کے دل میں ایک ادنیٰ سا جھکاؤ پیدا کرنا تالیف قلوب کہلاتا ہے جیسا کہ مال کے خرچ کیلئے دور اوّل میں مدات فرمائے گئے تو اس میں فرمایا گیا تھا کہ ٭للفقراء والمساکین والعاملین علیہا والمولفة قلوبہم
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار