

Loading content...
تو کیاہم الا اللہ کو اصول میں رکھ دیں اور لاالہ کو فروع میں تو کیا یہ درست ہوگا؟اس طرح تو یہ عقیدہ بن جائے گا کہ اللہ کو ماننا واجب ہے اور باقی خداؤں کا نہ ماننا فروعی چیز ہے اسی طرح اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امام کو امام کہہ دینا اصول میں شامل ہے اور اس کی ولایت کا اقرار کریں یا نہ کریں پھر بھی ہم مومن ہیں …کیا امام کو امام کی ولا کے بغیر بھی امام مانا جا سکتا ہے؟ امام کو رکھیں اصول میں اور ولا کو رکھیں فروع میں تو یہ کلیہ درست نہیں بلکہ تولّا شرط امامت ہے اسے مشروط کے ساتھ ہونا چاہیے اور تبرا اس کا ملزوم ہے یعنی جس سے محبت ہوگی اس کے دشمن سے نفرت و دشمنی لازماً ہوگی اور اسی مقدار میں ہوگی جس مقدار میں محبت ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار