

Loading content...
اگر ہم یہ چاہیں کہ دیکھیں کہ اللہ جل جلالہ کی مرضی کیا ہے تو سوائے امام وقتعلیہ الصلوات والسلام کے کسی دوسرے ذریعے سے سوفیصد درست مرضی و رضا ہم دریافت کر ہی نہیں سکتے جیسا کہ قرآن کریم میں تو ہرحکم تشنہ تفصیل ہے اور کثرت سے متشابہات ہیں اسی طرح احادیث کا سلسلہ ہے تو اس میں بھی اشتباہات ہی اشتباہات ہیں کیونکہ معصومین علیہم الصلوات والسلام ٭ کلمواالناس علی قدر عقولھم کے پابند تھے اس لئے سامعین کے ظرفِ عقل کے مطابق انہوں نے کلام فرمائی جو سب کیلئے نہ تھی بلکہ اس ظرف و عقل کے لوگوں کیلئے تھی جو وہاں موجود تھے اسی لئے ہمیں احادیث میں بھی تضاد نظر آتا ہے حقیقت یہ ہے کہ تضاد احادیث میں نہیں بلکہ سامعین حدیث کے ظرفوں اور عقلوں کا تضاد ہے جو ہمارے سامنے احادیث کے تضاد کی شکل میں آتا ہے اس کے علاوہ ایک وجہِ تضاد یہ بھی ہوتی ہے کہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کسی بات کو کبھی روحانیاتی حوالے سے بیان فرماتے ہیں، کبھی عرفانیاتی حوالے سے، کبھی شرعی حوالے سے، کبھی فقہی حوالے سے، کبھی کسی علم کے حوالے سے اور کبھی کسی علم کے حوالے سے تو ان علوم کی اصطلاحات میں فرق ہوتا ہے جو احادیث کے تضاد کی طرح نظرآتا ہے جبکہ وہ تضاد نہیں ہوتا … اس کی مثال میں اپنے حوالے سے پیش کرتا ہوں کہ میں نے اسلام کی تعریف کئی طرح سے بیان کی ہے کبھی صاحبان عرفانیات کے حوالے سے، کبھی صاحبان روحانیات کے حوالے سے، کبھی کسی حوالے سے کبھی کسی حوالے سے تو اس طرح بعض دوستوں کو میرے بیانات میں بھی تضاد نظرآتا ہوگا جبکہ یہ تضاد و اختلاف،اختلافِ علوم ہے نہ کہ میرے نظریات کا اختلاف ہے اس لئے جو ان علوم سے آشنا ہوتا ہے وہ سمجھ لیتا ہے کہ یہ اختلاف نہیں ہے … اس کی ایک مثال عرض کردوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار