

Loading content...
ان الدین عند اللہ الاسلام یعنی اللہ جل جلالہ کے نزدیک جسے دین کہاجا سکتا ہے وہ ہے اسلام اور اسلام ان رویوں کی سلامتی اور باقی رکھنے کا نام ہے جو اپنے ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں … جس نے اپنے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی نصرت کو سمجھا اور حقوقِ امام کی ادائیگی کی اور اسے بھر پور عمل سے سلامت رکھا وہ مسلمان رہا اور جن سے امام زمانہعلیہ الصلوات والسلام کی اطاعت سلامت نہ رکھی جا سکی ان کی محبت اور وفاداری سلامت نہ رہ سکی ان کا دین سلامت نہ رہا اور اللہ جل جلالہ نے دین کا نام ہی اسلام رکھ دیا جو سلامتی سے نکلا ہوا لفظ ہے اور یہ سلامتی عقیدۂ امامت اوراس کے تقاضوں کو قائم اور سلامت رکھنے کا نام ہے اسی لئے تو فرمایا گیا تھا کہ جب تم مومنین کوئی نافرمانی کرتے ہوتو اس سے ولی العصرعلیہ الصلوات والسلام کی بیعت ٹوٹ جاتی ہے اور بیعت ٹوٹنے کے بعد از سرنو کلمہ پڑھنا چاہیے،از سر نو صلوات پڑھنا چاہیے اور از سرنو زمانے کے امام کی بیعت کرنا چاہیے اور ازسرِ نودشمن سے بریت کرنا چاہیے کیونکہ بیعت کا ٹوٹنا جاہلیت و کفر ہے جیسا کہ ارشاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار